ایران میں محرم کے سوگ میں سڑکوں پر سیاہ بینر اور جھنڈے لگانا ایک عام رسم ہے۔ یہ رسم کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر عقیدت اور سوگ کے اظہار کی علامت ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگ ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی مساجد، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو سیاہ رنگ سے ڈھانپ دیتے ہیں۔ مذہبی پہلو کے علاوہ شہر کا سیاہ رنگ میں ڈوب جانا امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں لوگوں کی یکجہتی اور اتحاد کا ایک خوبصورت اور متاثر کن مظہر ہے اور پورا شہر امام (ع) کی شہادت کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ رسم ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے اور کربلا کی داستان کو تاریخ میں زندہ رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ